امریکہ نے عالمی فوجداری عدالت سے بھتہ لینے کا فیصلہ کیا
ایران کے وزیر خارجہ نے عالمی فوجداری عدالت (International Criminal Court) کے عملےکے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی ادارہ سفارتکاروں کی شکل میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے بدمعاشوں کی دھونس و دھمکی کا شکار ہو گیا ہے۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن کی منہ زوری پرعالمی برادری کی خاموشی پر کڑی نکتہ چینی کی۔
ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اب مزید کونسا حادثہ رونما ہونا چاہئیے تا کہ عالمی برادری اس قسم کی منہ زوری اور دادا گری کے خطرناک نتائج کی جانب متوجہ ہونے کیلئے بیدار ہو جائے ۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے امریکی پابندیاں مسترد کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امریکی فوج کے لوگوں پر تشدد اور انہیں زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد جمع کرلیے ہیں۔
عدالت کے ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کے افسر مائیک پومپیو کے بیان کا جائزہ لے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز عالمی فوجداری عدالت کے بعض اعلی عہدے داروں کے خلاف پابندیاں عائد کیں۔