Jun ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۹ Asia/Tehran
  • ایران نے اینٹی بیکٹیریل نینو قالینوں کی برآمدات شروع کی

ایران کی ایک ٹیکسٹائل کمپنی نے یورپ، ایشیا اور افریقہ کے مختلف ملکوں کے لئے اینٹی بیکٹیریل نینو قالینوں کی برآمدات شروع کردی ہے۔

وسطی ایران کے صوبے اصفہان کے شہر کاشان کی ایک ٹیکسٹائل کمپنی نے گذشتہ چند برسوں کی تحقیقات کے بعد ٹیکسٹائل کی صنعت میں مختلف قسم کے اینٹی بیکٹیریل پولسٹر دھاگے تیار کر کے نینو ٹیکنالوجی کے ذریعے مشین سے تیار کئے جانے والے قالینوں کی پیداوار شروع کی ہے۔

اس ٹیکنالوجی کی بدولت ان قالینوں میں بیکٹیریا پیدا ہونے اور مواد کے گلنے کا خطرہ بہت کم ہو گیا ہے جس کی بنا پر اس قسم کے قالینوں میں  اور زیادہ مضبوطی آ گئی ہے۔ اینٹی بیکٹیریل پولسٹر دھاگوں اور نینو ٹیکنالوجی سے بنے یہ قالین، ماحولیات کی آلودگی سے حساسیت رکھنے والے بچوں اور بوڑھوں کے لئے بہت مناسب سمجھے جاتے ہیں۔

ایران کی مذکورہ کمپنی نے اس سے قبل یہ قالین آسٹریا، جرمنی، عراق، روس، برطانیہ، متحدہ عرب امارات، بحرین، سعودی عرب اور عمان کو برآمد کئے ہیں اور اب چاروں بر اعظموں کے مختلف ملکوں کے لئے ان قالینوں کی برآمدات شروع ہو گئی ہے۔

ٹیگس