Jun ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ ترکی پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل رات ترکی پہنچے ۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ اتوار کی رات ترکی کے شہر استنبول پہنچے۔

محمد جواد ظریف اس دو روزہ دورے میں ترک حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔

ایران کے وزیر خارجہ ترکی کے دو روزہ دورے کے بعد روس کا دورہ کریں گے اور اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ علاقائی اور عالمی صورتحال اور تہران، ماسکو تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس