Jun ۱۹, ۲۰۲۰ ۱۰:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران و پاکستان باہمی تعاون و ترقی کی جانب گامزن

ایران اور پاکستان نے دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ اور باہمی تعاون کی راہ میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

پاکستان کے دار الحکومت اسلام آباد میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعرات کے روز اقتصادی اور سرمایہ کاری کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے مشیرعبد الرزاق داؤد سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے کورونا کی صورتحال میں دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، اس راہ میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور انہیں برطرف کرنے کے لئے مذاکرات کے جاری رکھنے پر زور دیا۔

ایران کے سفیر نے اشیاء اور مصنوعات کے لین دین اور تبادلے کو دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات کے فروغ میں موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ریلی، زمینی اور بحری نقل و حمل کے کثیرالجہتی ترانزٹ کی توسیع ضروری ہے۔

اس ملاقات میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل اور صنعتنی پیداوار نے بھی سفارتی خدمات کی فراہمی اور ساتھ ہی آم برآمد کرنے والے پاکستانی تاجروں کے ساتھ لازمی تعاون کرنے کی قدردانی کی۔

عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی لین کے پیش نظر میر جاوہ تفتان بارڈر کو مکمل طور پرکھول دیا گیا ہے جو چوبیس گھنٹے تاجروں کو خدمات فراہم کرے گا۔ عمران خان کے اقتصادی مشیر نے دو پڑوسی اور دوست ممالک کے درمیان اقتصادی سرگرمیوں میں توسیع اور انکے فروغ پر زور دیا۔

ٹیگس