Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۰۸:۳۰ Asia/Tehran
  • یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کو فرانس بھیجا جائے گا: ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ چند دنوں میں یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کو ڈی کوڈینگ کے لئے فرانس بھیجا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل بروز پیر اپنے کینیڈین ہم منصب فرانسوا فیلیپ شامپاین ( François-Philippe Champagne) سے ہونے والی ٹیلیفونی گفتگو کے دوران کہا کہ یوکرینی طیارے کے بلیک باکس کو فرانس بھیجنے کا فیصلہ کچھ عرصے پہلے کیا گیا تھا اور بہت جلد اس پرعمل در آمد کیا جائے گا۔

محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے یوکرینی طیارے کے حقوقی اور قانونی مسائل اور ساتھ ہی اس حادثے سے متاثر ہونے والوں کے لواحقین کے خسارے کا ازالہ کرنے سمیت یوکراینی طیارے کے خسارے کی ادائیگی کے لئے مذاکرات کرنے پر اپنے آمادگی کا اظہار کیا ہے لیکن یوکرین نے ابھی تک اس حوالے سے مذاکرات کے لئے اپنا کوئی وفد نہیں بھیجا۔

قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020 کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور عملے کے 9 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس