Jun ۲۳, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۸ Asia/Tehran
  • دشمن ہوشیار، ملک کی سیکورٹی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی آئی آر جی سی کے سینئر کمانڈر کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کے مسئلے میں ہمیں کسی سے کوئی تکلف نہیں ہے اور ہم اس مسئلے پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔  

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے سینئر کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ پوری طاقت کے ساتھ علاقے سے دہشت گردوں کے خاتمے کا سلسلہ بدستوری جاری رہے گا اور دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ہر طرح کی کاروائی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوجی مشقوں کے دوران، سیکورٹی اور دفاعی لحاظ سے موجود کمیوں کی تلافی کی جائے گی تاکہ جنگ کے میدان میں کسی طرح کی مشکل پیش نہ آئے۔

انہوں نے کردستان علاقے میں حالیہ فوجی مشقوں کے انعقاد کی اہمیت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہ فوجی مشقیں، شمالی عراق سے ملی سرحدوں پر منعقد ہو رہی ہیں اور ممکن ہے کہ کچھ دہشت گرد اس علاقے کی جغرافائی حالت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے علاقے میں دراندازی کر لیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں فوجی مشقوں کے انعقاد کا اہم مقصد، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنا ہے۔  سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فوج کے سینئر کمانڈر محمد پاکپور کا کہنا تھا کہ ہم کو ملک اور قوم کی سیکورٹی کے آگے کچھ  بھی نظر نہیں آتا اور اس سے کسی بھی طرح کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

 

ٹیگس