Jun ۲۹, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے لئے گندم کا حامل ہندوستان کا پانچواں بحری جہاز، چابہار میں لنگرانداز

افغان عوام کے لئےگندمی امداد کا حامل ہندوستان کا پانچواں بحری جہاز جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

 ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے جہاز رانی اور بندرگاہی امور کے ڈائریکٹر جنرل بہروز آقائی نے پیر کے روز کہا ہے کہ افغان عوام کے لئے گندمی امداد کا حامل ہندوستان کا پانچواں بحری جہاز جنوب مشرقی ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا ہے اور اس گندم کو تین سو کنٹینروں میں خالی کر لیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل افغان عوام کے لئے ہندوستان کی گندمی امداد کے حامل چار بحری جہاز لنگرانداز ہو چکے ہیں جسے میلک سرحد کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان اور قزاقستان جیسے خشکی میں واقع وسطی ایشیا کے ممالک کے لئے ایران کی چابہار بندرگاہ سمندر تک رسائی کا واحد ذریعے ہے۔

ٹیگس