Jul ۰۱, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۲ Asia/Tehran
  • دہشت گرد امریکی فوجی خطے سے باہر نکل جائیں: صدر ایران

صدر ایران نے کہا ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں کو شام سمیت پورے خطے باہر نکل جانا چاہیے۔

آستانہ پروسس کے ضامن ملکوں کے سہ فریقی ورچول اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دہشت گرد امریکی فوجی جتنا جلد ممکن ہو خطے اور خاص سے طور سے شام سے باہر نکل جائیں۔ صدر ایران نے شام کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں غاصب امریکی فوج کی موجودگی پورے مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا سبب بنی ہوئی ہے۔

صدر ایران نے شام سمیت دنیا کی مختلف قوموں کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران شام کے عوام اور اس ملک کی قانونی حکومت کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انھوں نے کہا امریکی پابندیوں سے شام کے دوست اور حامی ملکوں کے عزم و ارادے میں کوئی خلل واقع نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہا کہ امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ جو مقصد وہ شام پر فوجی دباؤ اور دہشت گرد گروہوں کے ذریعے حاصل نہیں کرسکا وہ پابندیوں اور شامی عوام کو اجتماعی سزا دے کر بھی حاصل نہیں کرسکے گا۔

صدر ایران نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام میں دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی تک جنگ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ صدر ایران نے کہا کہ دہشت گردوں کو عام شہریوں سے انسانی ڈھال کے طور پر استفادہ کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے۔

ٹیگس