Jul ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران سخت حالات میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا ہے: صدر روحانی

صدر ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اندرون ملک دواؤں اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے میدان میں عظیم اقدامات انجام دیئے گئے ہیں۔

انسداد کورونا قومی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران سخت حالات میں بھی اپنے پیروں پر کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی نالج بیس کمپنیوں، وزارت صحت اور یونیورسٹیوں نے بیک وقت دواؤں، میڈیکل آلات اور ٹیسٹ کٹس کی تیاری کے میدان میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔

صدر ایران نے ماسک کے استعمال کو ضروری قرار دیتے ہوئے سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹر دونوں کو ہدایت کی وہ ایس او پیز کا پورا خیال رکھتے ہوئے عوام کو خدمات فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے نکلنے کے لیے سیفٹی پروٹول کا پورا پورا خیال رکھنے  کی ضرورت ہے۔

صدر روحانی نے کورونا کی دواؤں اور ویکسین کی تیاری کے میدان میں کام کرنے والے ایرانی ماہرین اور سائنسدانوں کی خدمات کی بھی قدردانی کی۔

ٹیگس