Jul ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران میں صحتیاب ہونے والے کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ایران میں کورونا کے دو لاکھ بارہ ہزار سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے جمعرات کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار اناسی نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے نو سو پچانوے مریضوں کو ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ پچاس ہزار چار سو اٹھاون تک پہنچ گئی ہے اورگذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو اکیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد بارہ ہزار تین سو پانچ تک پہنچ گئی ہے۔ ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ بارہ ہزار ایک سو چھہتر مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے ڈسچارج ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ اکیس لاکھ بیس ہزار ہوگئی ہے جن میں سے تقریبا پانچ لاکھ باون ہزار اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور سات لاکھ سے زیادہ مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس