ایران و شام کے مابین معاہدہ، دشمنانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کا نتیجہ
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے شام کے صدر کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔
آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کل شام کے صدر بشار الاسد کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں ایران اور شام کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران و شام کے ساتھ دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کا فروغ دونوں ملکوں کے عوام کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔
شام کے صدر بشار اسد نے ہونے والی ملاقات میں ایران اور شام کے مابین فوجی معاہدے پر دستخط کو دونوں ممالک کے مابین برسوں کے اسٹریٹجک تعاون کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے تہران اور دمشق کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون کے معاہدے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ معاہدہ شام پر دہشت گردی اور دمشق و تہران کو نشانہ بنانے والی دشمنانہ پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے برسوں کی مشترکہ کوششوں اور تعاون کا نتیجہ ہے۔
اس سے قبل ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے شامی وزیر دفاع میجر جنرل علی عبداللہ ایوب کے ساتھ جمعرات کے روز دمشق میں دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے ایک جامع معاہدے پر دستخط کیے۔ شام اور ایران کے درمیان طے پائے جانے والے فوجی معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی مسلح افواج کی سرگرمیوں کے میدان میں فوجی اور سلامتی کے تعاون کو بڑھانا اورہم آہنگی برقرار رکھنا ہے۔ معاہدے پر دستخط سے قبل ، دونوں فریقین نے شام میں ہونے والی پیشرفت اور غیر قانونی طور پر شام میں موجود غیر ملکی افواج کے انخلا کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Group1 Invite link
https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as
Group2 Invite link