Jul ۱۰, ۲۰۲۰ ۱۲:۲۲ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے مابین فضائی سروس بحال

کورونا وائرس کی وجہ سے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین فضائی سروس بند ہونے کے بعد کل تہران سے کراچی کے لئے مسافر بردار طیارے کی اڑان کے ساتھ ہی یہ سروس ایک بار پھر بحال ہوئی ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل نے کہا کہ ایران کے مسافر بردار طیارے نے کل جمعرات کے روز 300 سے زائد مسافروں کے ساتھ جن میں طلباء و طالبات، تاجر اور اسی طرح مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری تھے تہران سے کراچی کیلئے اڑان بھری اور پھر یہی طیارہ کراچی سے مسافروں کو لے کر واپس تہران گیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین گزشتہ 4 ماہ سے فضائی سروس معطل تھی جو اب دوبارہ بحال ہوئی اور پاکستانی شہریوں اور تاجروں کی خوشی کا باعث بنی۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Group1 Invite link

https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

Group2 Invite link

https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

ٹیگس