Jul ۱۱, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستانی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتے ہیں: سفیر ایران

پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ سرحدی دھمکیوں سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تیار ہیں۔

پاکستان میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے جمعہ کے روز کہا کہ ایران نے پاکستان کے ساتھ باہمی احترام کی بنیاد پر اپنے تعلقات استوار کئے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی علاقائی سرگرمیوں کے واضح پس منظر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ اس ملک نے خطے کے تحفظ اور سلامتی میں ہمیشہ مثبت اور موثر کردار ادا کیا ہے۔

سید محمد علی حسینی نے کہا کہ جیسا کہ تہران اور اسلام آباد کے مابین اعلی سطحی فوجی اور سلامتی دوطرفہ ملاقاتوں میں متعدد بار ذکر کیا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ مشترکہ سرحدوں پر سکیورٹی کے خطرات کے خاتمے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ ایران نے ہمیشہ علاقائی سلامتی کے تحفظ اور بدامنی و عدم استحکام پیدا کرنے والے عوامل اور دہشتگرد گروہوں کی بیخ کنی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے اور ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی سمجھتا ہے اور اسے غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کی مذمت کرتا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ : ایک واٹس ایپ گروپ میں چونکہ صرف 257 ممبران کو ہی جگہ مل پاتی ہے، اس لئے برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین کو جگہ مل سکے۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔شکریہ 

ٹیگس