Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۰۹:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکی ہرزہ سرائیاں جاری

وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر نے ایک بار پھر ایران کے خلاف من گھڑت الزامات عائد کئے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن (Robert O'Brien) نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی حکام کی جانب سے بے بنیاد، من گھڑت اور تکراری الزامات کا اعادہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ایران این پی ٹی اور اسی طرح جوہری معاہدے پرعمل نہیں کر رہا ہے۔

رابرٹ اوبرائن نے ایران پر جوہری ہتھیاروں کے حصول کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ٹرمپ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وہائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کے مشیر کا بیان ایسے حالات میں سامنے آیا ہے کہ جب جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے بارہا اعلان کیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام پر امن مقاصد کیلئے ہے اور ایران نے جوہری معاہدے کا پابند رہا ہے۔

امریکی صدر نے 8 مئی 2018 کو جوہری معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پرعلیحدگی اختیار کرنے کے بعد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباو ڈالنے کی پالیسی پر عمل کیا جس کے سبب انہیں عالمی سطح پر بڑے پیمانے پر مذمتوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

 

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس