Jul ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • آل خلیفہ نے حکومت مخالف نوجوانوں کو سزائے موت سنائی

حسین امیر عبداللہیان نے بحرینی حکومت مخالف دو نوجوانوں کی سزائے موت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سائے میں دو بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومتِ بحرین اور عوام کے درمیان گہرا شگاف پیدا ہو گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی امور کے مشیر حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بحرین کی حکومت کی طرف سے انسانی حقوق کو پامال کرنے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کو اسرائیل کی جعلی حکومت کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے بجائے اپنے عوام کے ساتھ تعلقات کی اصلاح کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز بحرین کی عدالت نے حکومت مخالف 2 بحرینی نوجوانوں کی سزائے موت کی تائید کر دی ہے۔

بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے ہمیشہ بحرینی انقلابیوں کو بے بنیاد الزامات کے تحت موت، شہریت منسوخ کر دینے یا پھر طویل المیعاد قید کی سزا سنائی ہے اور یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنطیمیں سیاسی اور سماجی کارکنوں کے خلاف آل خلیفہ حکومت کے ظالمانہ اور تشدد امیز اقدامات پر بحرینی حکام کو بارہا خبردار کر چکی ہیں۔

بحرینی عوام فروری دو ہزار گیارہ سے اپنے ملک میں جمہوریت اور آزادی کے قیام کے لئے پُر امن جد وجہد کر رہے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

1:  https://chat.whatsapp.com/BnSULu73lVs92I9siS25as

2:  https://chat.whatsapp.com/HpuAlxRqJKIGqNpUyw64ia

3:  https://chat.whatsapp.com/J3IyL5qztuVHo50s5CQcpN

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

5:  https://chat.whatsapp.com/LXH4rFOaNyB6nw3YhEYEZV

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس