Jul ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۱:۳۰ Asia/Tehran
  • ایران جھکنے والا نہیں: صدر روحانی

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات پرزور دیا ہے کہ ایران بڑی طاقتوں خاص طور سے امریکی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو جان لینا چاہئے کہ ایرانی قوم کے خلاف تخریبی اقدامات کے باوجود وہ اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز اپنی کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ امریکی اقدامات کے مقابلے میں ایران ہرگز تنہا نہیں ہے اور نہ ہی الگ تھلگ پڑے گا اور ایران کی اقتصادی ترقی بھی ہرگز نہیں رکے گی۔

صدر مملکت نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی غیر قانونی علیحدگی کو صیہونیوں، علاقے کے رجعت پسند حکمرانوں اور امریکی انتہا پسندوں کے ناپاک سازشی مثلث کی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کو بین الاقوامی قوانین اور کثیر الجہت رجحان کے تحفظ کے لئے ضروری قرار دیا اور کہا کہ ایران اس سلسلے میں ہر پہلو پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

صدر ایران نے مزید کہا کہ روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر مشتمل گروپ چار جمع ایک اور خارجہ پالیسی اور سیکورٹی کے امور میں یورپی یونین کے نمائندے کو بھی معلوم ہونا چاہئے کہ اس وقت مسئلہ ان کے یا علاقائی ملکوں کے ساتھ تعلقات کا نہیں ہے اور انہوں نے اگر بھرپور توجہ نہیں دی تو کثیر الجہت رجحان کے عمل کو کاری ضرب لگے گی اور نتیجے میں سب نقصان اٹھائیں گے۔

 

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation links

4:  https://chat.whatsapp.com/EwgdRx3965jD6MG4VUWbAM

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

Note: All of our messages will be shared to all of our groups equally. Please Do Not Join Multiple Groups.

نوٹ: برائے مہربانی ایک سے زیادہ گروپ جوائن نہ کیجئے، تاکہ دوسرے محترم قارئین بھی فائدہ اٹھا سکیں۔ ہم اپنے اہم لینکس یکساں طور پر سبھی گروپس میں شیئر کر رہے ہیں۔ شکریہ

ٹیگس