Jul ۱۹, ۲۰۲۰ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ عراق کے دورے پر روانہ ہو گئے

ایران کے وزیر خارجہ آج ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ عراق کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج بروز اتوار ایک اعلی سطحی سیاسی وفد کی قیادت میں عراق کے دورے پر روانہ ہوئے۔ وہ دورۂ عراق کے دوران، عراقی صدر، عراقی وزیر اعظم، پارلیمنٹ کے اسپیکر اور عدلیہ کی اعلی کونسل کے سربراہ کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ عراق کی بعض دیگر سیاسی شخصیات اور عہدے داروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ عراق کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں اسٹریٹجک تعلقات کی تقویت ہے۔

خیال رہے کہ عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی پیر اور منگل کے روز ریاض اور تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس