Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۹:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران علاقائی ممالک کے ساتھ مذاکرات کی آمادگی رکھتا ہے: ترجمان وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران مغربی ایشیا کے تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے پیر کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تہران مغربی ایشیا کے علاقے میں امن و استحکام چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقے کے ممالک کے درمیان گفتگو پر یقین رکھتا ہے اور علاقے میں امن و ثبات حتی اقتصادی ترقی کے لئے باہمی تعاون کو  واحد راستہ سمجھتا ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ ایران نے سعودی عرب کے سلسلے میں ہمیشہ اپنی اصولی پالیسی کا اعلان کیا ہے اور اب یہ سعودی عرب پر منحصر ہے کہ وہ کس طرح اور کس سوچ کے ساتھ  علاقائی تعاون اور گفتگو کے لئے ایران کی پیشکش کا جواب دیتا ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بدگمانی اور اختلافات کے پُر امن حل کے لئے مذاکرات کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس