Jul ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران میں لیزر گائیڈیڈ میزائل سسٹم کی رونمائی

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے سپاہ کے ایئربورن ڈویژن کا معائنہ کیا اور اس موقع پر لیزر گائیڈیڈ میزائل سسٹم کی رونمائی کی گئی۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے پیر کے روز سپاہ کے اعلی کمانڈروں کے ساتھ تہران میں سپاہ کے ائیر بورن ڈویژن کے فتح ہیلی کاپٹروں کے یونٹ کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر مقامی ماہرین کے ہاتھوں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جاری دفاعی منصوبوں کی بنیاد پر لیزر گائیڈڈ میزائل سسٹم کی رونمائی ہوئی۔

جنرل حسین سلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس وقت سپاہ کی بری فورس پر بھاری ذمہ داری ہے اور وہ ایران کی ہر طرف سرحدوں پر مکمل چوکسی کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔

انھوں نے سرحدوں پر سپاہ کی سرگرمیوں میں فتح ہیلی کاپٹروں کی پشتپناہی کو اہم اور وقت کی ضرورت قراردیا،  انہوں نے کہا کہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور ہر شعبے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ترقی و پیشرفت جاری ہے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

6: https://chat.whatsapp.com/DZdWBKZsv7v06U6c7eoOne

ٹیگس