ایران میں صحتیاب ہونے والے کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے بدھ کو کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو ہزار پانچ سو چھیاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار نو سو چونتیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ کیا گیا اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ اکیاسی ہزار چار سو تیرہ تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے دو سو انیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد چودہ ہزار آٹھ سو ترپن ہوگئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ اب تک دو لاکھ چوالیس ہزار آٹھ سو چالیس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link
7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4