Jul ۲۴, ۲۰۲۰ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • امریکا کے مخاصمانہ اقدام کی فلسطینیوں نے بھی مذمت کی، ایران کو جوابی کاروائی کا پورا حق ہے

ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کرنے اور خطرے میں ڈالنے کے امریکی اقدامات کی فلسطینی گروہوں نے سخت مذمت کی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ یہ اقدام، امریکا کی دشمنی کی عکاسی ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے بیان کے مطابق ایران کو اس خطرناک اقدام پر جوابی کاروائی کرنے کا پورا حق ہے۔

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک بیان جاری کرکے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کی زندگی خطرے میں ڈالنا، غیر انسانی اقدام ہے۔

حماس کے مطابق یہ اقدام علاقے میں اسرائیل کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے انجام دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران ایوی ایشن آرگنائزیشن کے شعبۂ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق  ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کی پرواز نمبر ’’گیارہ باون‘‘ جمعرات کی شام تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے بیروت کے لیے روانہ ہوئی تھی۔

ماہان ایئر کی مذکورہ پرواز بین الاقوامی فضائی دالان میں سفر کرتے ہوئے شامی حدود میں داخل ہوئی جہاں دو امریکی جنگی طیاروں نے اچانک اس کا راستہ روکنے کی خطرناک طریقے سے کوشش کی تاہم ایرانی پائیلٹ ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر طیارے کی اونچائی کم کی اور اس نے جہاز کو بڑے حادثے سے بچا لیا۔ مگر پائلٹ کے اس ہنگامی عمل کے سبب طیارے کو غیر معمولی جھٹکے لگے اور نتیجے میں کچھ مسافر زخمی ہو گئے۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس