Jul ۲۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران برابری کی سطح پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی پالیسی پر گامزن

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک یوریشیائی اور اسی طرح مشرقی اور مغربی ایشیائی طاقتوں سے برابری کی سطح پر مبنی تعلقات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران نے پہلے ہی سے یوریشیائی اور مشرقی اور مغربی ایشیائی طاقتوں سے برابری کی سطح پر مبنی تعلقات قائم کرنے کی پالیسی اپنائی ہے اور چین اور روس سے طویل المدتی تعاون کے منصوبے اور اسی طرح چابہار بندرگاہ میں ہندوستان سے تعاون کا سلسلہ جاری رکھنا، اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے وفد نے 21 جون کو ایران اور چین کے درمیان 25 سالہ تعاون کے منصوبے کے مسودے کی منظوری دی اور اس کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی اپنے حالیہ دورہ روس میں ماسکو سے 20 سالہ تعاون کے منصوبے کی تجدید کی تصدیق کی۔

 اس کے علاوہ ایران چابہار بندرگاہ میں ہندوستان سے تعاون کر رہا ہے اور ہندوستان اور یورپ کے راستے میں ایران کی ٹرانزٹی صلاحیتوں کے استعمال سے متعلق دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری ہے اور اس حوالے سے ایران، ہندوستان اور افغانستان نے چابہار معاہدے پر دستخط بھی کئے ہیں۔

 

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

7: https://chat.whatsapp.com/CHPuYaKdUxCGK4bzQDsJf4

ٹیگس