ایران کے مسافرطیارے کو ہراساں کئے جانے کی مذمت
یمن کی تحریک انصار اللہ نے امریکی دہشت گرد ٹولے سینٹکام کے ذریعے ایران کے مسافر بردار طیارے کو ہراساں کئے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔
ارنا نیوز کےمطابق تحریک انصار اللہ کے ترجمان محمد عبد السلام نے ایران کے مسافربردار طیارے کو ہراساں کئے جانے پر مبنی امریکی دہشتگردوں کے اقدام کو اشتعال انگیز اور شام کے اقتدار اعلیٰ کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں امریکہ کے مذکورہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے علاقے کے تمام ممالک سے اپیل کی کہ وہ امریکی خطرات کے مقابلے میں متحد ہو جائیں۔
خیال رہے کہ جمعرات کے روز شام کے راستے لبنان کی جانب پرواز کر رہے ایرانی ایئر لائن ماہان ایئر کے راستے میں دو امریکی جنگی طیاروں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے مسافروں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اسکے قریب خطرناک شکل میں پرواز کر کے 12 مسافروں کی جسمانی اور نفسیاتی چوٹوں کا سبب بنے۔
امریکہ کے اس اشتعال انگیز بیان کی اقوام متحدہ، مغربی ایشیا کے لئے یورپ کی انسانی حقوق کی نگراں تنظیم نے مذمت کرتے ہوئے اسے شہری ہوا بازی کے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قراردیا۔
دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!
Whatsapp invitation link