Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۰۶:۰۸ Asia/Tehran

ایران اور امریکا کے ما بین جاری کشیدگی کے دوران سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری اور بحری افواج کی مشترکہ 14ویں پیغمبر اعظم (ص) فوجی مشقوں کے دوران ایک طیارہ بردار جنگی بیڑے پر قبضہ کرنے کی مشق کی گئی۔

اس فوجی مشق کے دوران ڈمی جنگی بیڑے پر فضائی حملہ کیا گیا اور متعدد تیز رفتار جنگی کشتیوں نے تیزی سے اسے چاروں طرف سے گھیر لیا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی مشترکہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں جنگی بحری جہازوں، تیز رفتار جنگی کشتیوں، میزائل یونٹوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ریڈار کا استعمال کر کے فرضی دشمن کو نشانہ بنایا گیا۔

فوجی مشقوں میں دلچسپ مرکز ایک ماک طیارہ بردار جنگی بیڑے پر حملہ تھا، جو امریکی بحریہ کے نمتیز نوعیت کے جہازوں سے کافی مشابہ تھا، جس کے ڈیک پر جنگی طیارے تعینات ہوتے ہیں۔ ایرانی فوجیوں نے ایک حملے میں ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کئے اور ایک کمانڈو یونٹ کو جنگی بیڑے پر اتار دیا جبکہ ایرانی فوج کی طاقت کی مظہر تیز رفتار جنگی کشتیوں نے مذکورہ جنگی بیڑے کو اپنے محاصرے میں لے لیا۔

یہ فوجی مشقیں منگل کے روز صبح صوبہ ہرمزگان، جزیرہ ہرمز اور خلیج فارس میں شروع ہوئیں۔

 

ٹیگس