Jul ۲۹, ۲۰۲۰ ۲۲:۳۴ Asia/Tehran
  • ایران نے افغانستان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا

اسلامی جمہوریہ ایران نے طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے عید قربان کے موقع پر طالبان کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کا یہ اقدام، افغانستان میں افہام و تفہیم کی فضا پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ 

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان کی جانب سے اعلان شدہ تین روزہ جنگ بندی، افغانستان میں امن و استحکام کے قیام کے لئے مثبت قدم ہے۔ 

ترجمان وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی افغان گروہوں کے درمیان، افغان حکومت کی شمولیت سے انٹرا افغان مذاکرات شروع ہوں گے۔ 

سید عباس موسوی نے کہا کہ ایران، افغانستان کے سیاسی گروہوں کے درمیان مذاکرات کو آگے بڑھانے میں مدد کے لئے تیار ہے۔ 

واضح رہے کہ افغان طالبان نے عید قربان کے موقع پر افغانستان میں تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے اور اپنے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ افغان فوجیوں پرحملے نہ کریں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

ٹیگس