Aug ۰۲, ۲۰۲۰ ۱۹:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کے نئے اعداد و شمار

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کے دو ہزارسے زائد نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو لاکھ اڑسٹھ ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز کورونا کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو ہزار چھے سو پچاسی نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار چار سو تیئیس مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمیٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ نو ہزار چار سو سینتیس تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو سو آٹھ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے جبکہ مرنے والوں کی مجموعی تعداد سترہ ہزار ایک سو نوے ہو گئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ اڑسٹھ ہزار ایک سو دو مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد ہو گئی ہے جن میں سے تقریبا چھے لاکھ نوے ہزار مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور ایک کروڑ تیرہ لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بالخصوص عالم اسلام اور علاقے کی اہم خبروں کے لیے ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کیجئے!

Whatsapp invitation link:

9: https://chat.whatsapp.com/FI0EhwfdLa0KpUhbFMXnfM

 

ٹیگس