ایران میں 284 ہزار سے زائد کورونا مریضوں کی صحتیابی
Aug ۰۹, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے ملک میں کورونا کے دو لاکھ چوراسی ہزار سے زائد مریضوں کے شفایاب ہونے کی خبر دی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز کہا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں دو ہزار ، بیس نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے نو سو اکسٹھ مریضوں کو اسپتالوں میں ایڈمٹ اور باقی کو معالجے اور ضروری ہدایات کے بعد گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔سیما سادات لاری نے کہا کہ ایران میں کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ چھبیس ہزار سات سو بارہ تک پہنچ گئی ہے اور گذشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک سو تریسٹھ مریض اپنی جان کی بازی ہار گئے ۔
انھوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھارہ ہزار چار سو ستائیس ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ چوراسی ہزار تین سو اکہتر مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔