ایران سے امریکہ کی دشمنی کا آغاز کب ہوا ؟
رہبر انقلاب اسلامی نے فرماتے ہیں کہ ایران سے امریکہ کی دشمنی کا آغاز 19 اگست 1953 کی بغاوت سے ہوا جو آج تک جاری ہے۔
انیس اگست انیس سو ترپن کی بغاوت کی برسی کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک مختصر پیغام جاری ہوا جس میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای فرماتے ہیں کہ ایران نے ملکی اداروں میں امریکہ کے اثر و رسوخ کا راستہ بند کر دیا ہے۔
رہبر انقلاب کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کی ممانعت بھی ایران میں امریکیوں کے اثر و رسوخ کا راستہ بند کرنے کا ایک ذریعہ ہے، البتہ یہ بات امریکیوں کے لیے انتہائی ناگوار ہے۔
قابل ذکر ہے کہ انیس اگست انیس سو ترپن کو شاہی حکومت کے فوجیوں نے امریکی اور برطانوی انٹیلی جینس کے تعاون سے اس وقت کے ایرانی وزیر اعظم محمد مصدق کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور ملک سے بھاگ جانے والے بادشاہ محمد رضا پہلوی کو دوبارہ مسند اقتدار پر بٹھایا تھا۔