Aug ۱۶, ۲۰۲۰ ۲۳:۲۳ Asia/Tehran
  • ایران، لبنان کی اسلحہ جاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے: وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، ہتھیاروں کی پیداوار کی اچھی صلاحیت کا حامل ہونے کے ناطے لبنان کی اسلحہ جاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈئر جنرل امیر حاتمی نے لبنان کے عوام کی مدد اور دفاعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے بارے میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے عوام ایران کے دوست ہیں اور اسلامی لبنان کی اسلحہ جاتی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے لیکن فیصلہ لبنانیوں کو کرنا ہے۔   

درایں اثنا لبنان کی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ اور سیکریٹری جنرل نے ایران کی جانب سے بیروت دھماکے کے متاثرین کی مدد اور ان کے ساتھ ایرانی عوام کی یکجہتی کا شکریہ ادا کیا۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی ریڈکراس کمیٹی کے سربراہ آنتوان الزغبی اور جنرل سیکریٹری جارج کتانہ نے ایران کی ہلال احمر کمیٹی کی امدادی ٹیم سے ملاقات میں کورونا کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کے باوجود ایرانی عوام کی لبنانی عوام کے لئے امداد ، یکجہتی اور ہمدردی کا شکریہ ادا کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر کمیٹی، بیروت بندرگاہ پر دھماکے کے بعد اس شہر میں فیلڈ ہاسپیٹل قائم کرنے کے ساتھ ہی اب تک پچانوے ٹن امدادی اشیاء لبنان روانہ کر چکی ہے جبکہ چار ٹن مزید امدادی سامان بھیجنے کی تیاری ہے۔

 

ٹیگس