Aug ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی ناجائز خواہش کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا: ایران

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کبھی بھی اپنی ناجائر خواہش کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آج بروز جمعہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  صحافیوں کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ سب سے پہلے ضروری ہے کہ کچھ ذرائع ابلاغ اور میڈیا والے سلامتی کونسل کی قراردادوں کو جو قرارداد 2231 کے تحت منسوخ کی گئی تھی کی بحالی کے لئے امریکہ کی بے بنیاد کوششوں سے متعلق خبروں کی اشاعت میں لوگوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی قوانین اور قرارداد 2231 کے دفعات کی خلاف ورزی کرنے والے اقدام میں محض سلامتی کونسل کے صدر کو ایک درخواست پیش کی ہے اور امریکی اقدام کی کوئی حیثیت نہیں ہے اورامریکہ کبھی بھی اپنی ناجائز خواہش کے حصول میں کامیاب نہیں ہوگا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام اراکین نے اس درخواست کے بارے میں امریکی اختیار کو مسترد کردیا ہے اور امریکہ اپنے حلیفوں میں اس قدر الگ تھلگ ہوگیا ہے کہ اس نے تینوں یورپی ممالک کو ایران کا اتحادی کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے دیگر اراکین، جن میں تین یورپی ممالک جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے علاوہ روس اور چین بھی شامل ہیں، نے فوری طور پر اور امریکہ کی بے بنیاد اور غیر قانونی درخواست کی شدید مخالفت کی اور سلامتی کونسل کے صدر کو آگاہ کیا جبکہ سلامتی کونسل کے دیگر ممبران بھی آنے والے دنوں میں ایسا ہی مؤقف اپنائیں گے۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد ایران کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی حکومت، ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود جوہری معاہدے میں شراکت دار بننے اور اسے جوہری معاہدے کے تحت قرارداد 2231 کے میکنزم کو استعمال کرنے کے حق کا دعوی کرتی ہے۔

ٹیگس