Aug ۲۲, ۲۰۲۰ ۲۰:۲۳ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر کا اہم دورہ ایران، اہم مسائل پر گفتگو کی امید

ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل تہران کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ویانا میں عالمی تنظیموں میں ایران کے مستقل سفیر اور نمائندے کاظم غریب آبادی نے جاری ہفتے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کے تہران دورے کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے سنیچر کے روز اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کا دورہ تہران، دونوں فریق کے درمیان تعاون کے تحت انجام پا رہا ہے۔

کاظم غریب آبادی نے ایران کو آئی اے ای اے کا اہم رکن قرار دیتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ رفائل گروسی کے تہران دورے سے دو طرفہ تعاون مضبوط ہوں گے۔ ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ نے بھی ٹویٹ کر کہا کہ دو شنبہ کو ایران کا دورہ کریں گے اور اس ملک کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اب تک ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ٹیگس