Aug ۲۵, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران نے فلپائن میں ہوئے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی

ایران کی وزارت خارجہ نے فلپائن کے جنوبی شہر جولو میں ہوئے دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کی ہے۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زاده نے ان دہشت گردانہ دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے فلپائن کی حکومت ،عوام اور دھماکوں کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

جنوبی فلپائن کے شہر جولو میں کل یکے بعد دیگرے ہونے والے خود کش اور دھماکوں میں 6 فوجی اہلکاروں سمیت 11 افراد ہلاک اور 43 اہلکار زخمی ہوگئے۔

رپورٹوں کے مطابق یہ دھماکے فلپائن کے جنوبی شہر جولو میں ہوئے ہیں۔ ان دہشت گردانہ دھماکوں میں سے ایک کو خود کش دھماکہ بتایا جا رہا ہے جسے ایک خود کش خاتون نے انجام دیا ہے۔ 

فلپائن کی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ رچرڈ گورڈن نے کہا ہے کہ یہ دھماکہ ملک کے جنوبی صوبے کے دارالحکومت سولو میں دوپہر کے وقت ہوا۔ سینیٹر رچرڈ گورڈن نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک موٹر سائیکل ایک فوجی ٹرک کے قریب جا کر پھٹ گئی۔ موٹر سائیکل میں دھماکہ خیز مواد آئی ای ڈی رکھا تھا۔ یہ دھماکہ ریڈکراس کے دفتر کے قریب ہی ہوا ہے۔

ٹیگس