Aug ۲۷, ۲۰۲۰ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی کا مشترکہ بیان

اسلامی جمہوریہ ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے رافائل گروسی کے دو روزہ دورہ ایران کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔

ایران اور عالمی ایٹمی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں آئی اے ای اے کی جانب سے نشاندہی کردہ معاملات کو نیک نیتی سے حل کرنے پر اتفاق کیا۔

بیان کے مطابق، ایجنسی کے پاس جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے تحت ایران کے معین کردہ مقامات تک رسائی کیلئے کوئی سوال یا درخواست نہیں ہے۔

بیان کے مطابق، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی اور اسلامی جمہوریہ ایران نے 16 جنوری 2016 سے عارضی طور پر ایران میں نافذ کردہ جوہری سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول کے مکمل نفاذ میں آسانی پیدا کرنے کیلئے اپنے تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور باہمی اعتماد کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دوطرفہ مشاورت کے بعد ایران اور آئی اے ای اے کے مابین سلامتی کے نفاذ کے سلسلے میں آئی اے ای اے کی طرف سے نشاندہی کی گئی معاملات کو نیک نیتی سے حل کرنے پراتفاق ہوا ہے۔

 اسی سلسلے میں ایران، رضاکارانہ طور عالمی جوہری ادارے کے دو متعین کردہ مقامات تک رسائی دینے کے علاوہ  مسائل کو حل کرنے کے لئے جوہری ادارے کی سرگرمیوں میں آسانی لائے گا اور اس حوالے سے تاریخ بھی مقرر کردیا گیا ہے۔

ٹیگس