33 کروڑ ڈالر دیں اور اپنا نام دہشت گردوں کی فہرست سے کٹوایں
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر نے امریکا کی جانب سے سوڈان کو پیش کی گئی تجویز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جس میں کہا گیا تھا کہ اس ملک کو دہشت گردوں کی بلیک لسٹ سے نام نکلوانے کے عوض میں 33 کروڑ ڈالر دینے ہوں گے، کہا کہ اگر آپ ٹرمپ کو پیسے دیتے ہیں تو آپ دہشت گرد نہیں رہتے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر سید رسول موسوی نے جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو کے دورہ سوڈان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ ہر چیز کی خرید و فروخت کر سکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکا نے سوڈان کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ چاہتا ہے کہ اس کا نام دہشت گردوں کے حامیوں کی بلیک لسٹ سے نکال دیا جائے تو اسے القاعدہ کے حملے میں ہلاک ہونے والے امریکی شہریوں کے خاندان کو 33 کروڑ ڈالر ادا کرنا ہوگا۔
امریکا کی جانب سے سوڈان کو دی گئی تجویز پر سوڈان کے عوام میں کافی غم وغصہ پایا جاتا ہے۔