Sep ۰۲, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۶ Asia/Tehran
  • جو بات معمول پر آئي ہے وہ فلسطینیوں کی گردن پر صہیونیوں کے گھٹنے کا دباؤ ہے: ظریف

وزیر خارجہ نے امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان تعلقات معمول پر آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو چیز معمول پر آئي ہے وہ صرف فلسطینیوں کی گردن پر صہیونیوں کے گھٹنے کا دباؤ ہے۔

محمد جواد ظریف نے بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹر پیج پر ایک فلسطینی شہری کی گردن پر گھٹنا رکھے ہوئے ایک صیہونی فوجی کی تصویر پوسٹ کی ہے اور ٹویٹ کیا ہے: اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا؟ وہ واحد چیز جو معمول پر آئي ہے، یہی (فلسطینیوں کی گردن پر صہیونیوں کے گھٹنے کا دباؤ) ہے۔

 

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک صہیونی فوجی، ایک درمیانی عمر کے فلسطینی باشندے کی گردن پر اپنا گھٹنا رکھ کر دبا رہا ہے، جسے غرب اردن میں ایک مظاہرے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا ہے، جس کی فلسطین سمیت پوری دنیا میں مخالفت کی جارہی ہے۔

ٹیگس