افغانستان کے لئے ہندوستانی گیہوں کی آٹھویں کھیپ
Sep ۰۵, ۲۰۲۰ ۱۸:۱۸ Asia/Tehran
افغانستان کے لئے گندم کا حامل آٹھواں ہندوستانی بحری جہاز ایران کی چابہار بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔
جنوب مشرقی ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پورٹس اینڈ شپنگ کے ڈائریکٹر بہروز آقائی نے سنیچر کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے عوام کے لئے ہندوستانی گندم کی آٹھویں کھیپ تین سو اکیاون کنٹینروں پر مشتمل ہے جن میں تقریبا آٹھ ہزار پچانوے ٹن گیہوں ہے ۔
ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان پورٹس اینڈ شپنگ کے ڈائریکٹر بہروز آقائی نے کہا کہ اس کھیپ کو اتارے جانے کے بعد چابہار بندرگاہ کے راستے افغانستان کے لئے ہندوستانی گندم کی مقدار اکسٹھ ہزار ٹن سے تجاوز کرگئی ہے ۔