ہندوستان کے وزیر خارجہ ایران کے دورے پر
Sep ۰۸, ۲۰۲۰ ۱۶:۲۱ Asia/Tehran
ہندوستان کے وزیر خارجہ آج ایران کے دورے پر تہران پہنچے ہیں۔
ہندوستان کے وزیر خارجہ سبرامنیئم جے شنکر، روس کے دورے سے پہلے تہران پہنچے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات و گفتگو کی ۔ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر ایرانی وزیر خارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف سے صلاح و مشورے کے بعد شانگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے ماسکو جائیں گے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے قبل اتوار کو ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تہران کا دورہ کیا تھا اور ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی سے ملاقات و گفتگو کی تھی ۔