Sep ۰۹, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے وکلا  کی جانب سے فرانسیسی جریدے کے اقدام کی مذمت

ایران کے وکلا اور قانونی ماہرین نے فرانسیسی جریدے کے ذریعے توہین رسالت کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

فرانس کے چارلی ایبدو جریدے نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرتے ہوئے ایک بار پھر توہین آمیز خاکے شائع کئے ہیں۔ایران کے پانچ ہزار وکلا و قانونی ماہرین نے ایک بیان میں فرانسیسی جریدے کے اس توہین آمیز اقدام کو جاہلانہ لبرل ڈیموکریسی کا مظہر قرار دیا ہے۔اس بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قسم کے شرمناک اقدام کا مقصد انسانی برادری میں نفرت کا زہر گھولنے کے ساتھ ساتھ تفرقہ انگیزی، مسلمانوں کے مقدسات کی بے حرمتی ہے اور دین کی آزادی نیز انسانی حقوق کےمنشور کی شق نمبر ایک اور اٹھارہ اور اسی طرح شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی میثاق کی شق نمبر انیس کے ساتھ ساتھ فرانس میں پریس کی آزادی کے قانون کی شق نمبر بتیس کے بھی مکمل خلاف ہے۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ اس قسم کا اقدام ہر طرح سے قابل مذمت ہے جسے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس