Sep ۱۸, ۲۰۲۰ ۰۱:۳۳ Asia/Tehran
  • ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام سب سے زیادہ شفاف ہے : کاظم غریب آبادی

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ آئی اے ای کے رکن ممالک میں ایران کا پرامن ایٹمی پروگرام سب سے زیادہ شفاف ہے  

 اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے جمعرات کو آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آئی اے ای اے کے سربراہ کی رپورٹ کے سلسلے میں ایران کے موقف کی وضاحت کی ۔انھوں نے کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کی ممکنہ موضوعات کا جائزہ لینے کی درخواست رضاکارانہ طور پر تسلیم کی ہے ۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان وسیع سطح پر موجودہ تعاون کا ماحول آسانی سے پیدا نہیں ہوا ہے اور اسے عارضی سیاسی مفادات کے لئے کمزور نہیں کرنا چاہئے۔انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ آئی اے ای کی ساکھ بچانے کے لئے اس کے اعضاء کو اس پر کسی طرح کے دباؤ ڈالنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔

کاظم غریب آبادی نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں آئی اے ای کے متضاد رویّے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت بدستور علاقے کی سیکورٹی کے لئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور اس کے پاس عام تباہی پھیلانے والے ہتھیار بھی ہیں لیکن اس نے آئی اے ای اے کی درخواست کے باوجود اس کے قوانین کے دائرے میں آنے اور اس کے انسپیکٹروں کو معائنے کی اجازت نہیں دی ہے اور بار بار اپنے پڑوسیوں کو دھمکی دیتی ہے اور ان پر حملہ کرتی ہے ۔

ٹیگس