Sep ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • عالمی برادری میں شامل ہونے کے لئے امریکہ کو داداگری چھوڑنی ہوگی: خطیب زادہ

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ اگر منھ زوری و سرکشی سے باز آجائے تو عالمی برادری میں وہ دوبارہ شامل ہو سکتا ہے۔

دنیا نے امریکہ سے بدامنی، جنگ و تشدد اور خونریزی کے علاوہ اور کچھ نہیں دیکھا ہے اور مختلف علاقوں خاص طور سے مغربی ایشیا میں امریکہ کی شرمناک موجودگی کا مقصد بھی بدامنی پھیلانا اور علاقے کی قوموں کو شکست سے دوچار کرنا رہا ہے۔یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اتوار کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

خطیب زادہ نے کہا کہ امریکی حکام منجملہ وزیر خارجہ غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو مختلف طرح کے بدترین حالات کا سامنا ہے اور یہ امریکہ کا ہی انتخاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ تاریخی غلطیوں کے ارتکاب سے کبھی باز نہیں آئے گا۔

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے الگ تھلگ پڑ جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو اپنی طاقت کا اتنا دم بھرتا ہے اس بات کو بخوبی سمجھ سکتا ہے کہ وہ اندر سے کتنا کھوکھلا ہے۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ امریکہ کو اب سمجھ لینا چاہئے کہ دنیا اب بدل رہی ہے اور اب خود امریکہ ٹرمپ اور ان کے شرکا کی پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خبردار کیا کہ ڈکیتی کا دور ختم ہو چکا ہے اور امریکہ کو فضائی بری اور بحری ڈکیتی سے دستبردار ہونا پڑے گا۔

 

ٹیگس