ایران کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات، حقائق کے بر عکس ہیں: ایران
جنیوا میں ایران کے مستقل نمائندے نے بعض مغربی ممالک کی جانب سے ایران میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تنقید سے متعلق مشترکہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔
جنیوا میں ایران کے سفیر اسماعیل بقایی ہامانہ نے انسانی حقوق کونسل کے 45 ویں اجلاس میں ایران کے خلاف امریکہ کی یکطرفہ پابندیوں کو دوسرے ممالک کے خلاف انسانی حقوق کی پامالی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض مغربی ممالک جو ان حقائق کو نظرانداز کرنے کے ساتھ ساتھ ایران کے خلاف بیان جاری کرتے ہیں وہ واشنگٹن کی مجرمانہ سرگرمیوں کے شریک ہیں۔
اسماعیل بقایی ہامانہ نے کہا کہ ایران کے خلاف عائد کیے جانے والے الزامات میں ٹھوس شواہد اور حقائق کا فقدان ہے اور یہ الزامات کچھ افراد کی فائلوں کے بارے میں مسخ شدہ اور نامکمل معلومات پر مبنی ہیں۔
انسٹاگرام پر آپ ہمیں فالو کر سکتے ہیں
انہوں نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران میں عدلیہ آزاد ہے کہا کہ انسانی حقوق، شہری حقوق، سیاسی حقوق، معاشی حقوق، معاشرتی اور ثقافتی حقوق ایک دوسرے سے منسلک اور ایک دوسرے کے لازم و ملزوم ہیں۔ ماضی میں یہ ثابت ہوا ہے کہ غیر ملکی مداخلت فطری طور پر ان حقوق کے فروغ کے منافی ہے۔