Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • فٹبال کے ایشین چیمپئن مقابلوں میں بہترین گول مارنے والے ایرانی کھلاڑی کا انتخاب

ایران کی پوسپولیس فٹبال ٹیم کے بہترین فارورڈ کھلاڑی عیسی آل کثیر کو فٹبال کے ایشین چیمپئن مقابلوں میں ہفتے میں گول کرنے والے بہترین کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب کیا گیا۔

 ایشین فٹبال کنفیڈریشن نے گذشتہ ہفتے فٹبال کے ایشین لیگ مقابلوں میں بہترین گول کرنے والے کھلاڑی کا انتخاب کرنے کے لئے ایک سروے انجام دیا جس میں  ایران کی پوسپولیس فٹبال ٹیم کے بہترین فارورڈ کھلاڑی عیسی آل کثیر کو پچہتر پوائنٹ کے ساتھ ہفتے کا بہترین گول کرنے والے کھلاڑی کی حیثیت سے منتخب کیاگیا۔اس جائزے  میں ایران کی استقلال ٹیم کے سینٹر فاروڈ اور ہاف بیک کھلاڑی علی کریمی اور سعودی عرب کی النصر ٹیم کے ارجنٹینی کھلاڑی پیٹی مارٹینز کے گول بھی شامل تھے۔اس سے قبل بھی ایشین فٹبال کنفیڈریشن کی ویب سائٹ نے ایشین چیمپئنس لیگ کے کوارٹر فائنل میں بہتریں کھلاڑیوں کا انتخاب کیاتھا  جن میں چھے کھلاڑی ایران کی پرسپولیس ٹیم کے تھے، اس رو سے یہ بہترین کارکردگی ایران کے نام رہی۔

ٹیگس