Oct ۰۴, ۲۰۲۰ ۲۰:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا مریضوں کی موجودہ صورت حال

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے تین لاکھ نواسی ہزار سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے اتوار کے روز ایران میں کورونا کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار چھے سو ترپن نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار چار سو تراسی مریضوں کو ایڈمٹ اور باقی کو ضروری ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔

سیما سادات لاری کے مطابق ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ اکہتر ہزار سات سو بہتر تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دو سو گیارہ مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد چھبیس ہزار نو سو ستاون ہو گئی ہے۔ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک تین لاکھ نواسی ہزار نو سو چھیاسٹھ مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔

ٹیگس