Oct ۰۶, ۲۰۲۰ ۲۱:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں تین لاکھ چورانوے ہزار سے زائد مریض صحتیاب

ایران میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ چورانوے ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

ایران کی وزارت صحت کی ترجمان ڈاکٹر سیما سادات لاری نے منگل کو یومیہ پریس بریفنگ کے دوران بتایا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید چار ہزار ایک سو اکیاون مریضوں کا اندراج کیا گیا انہوں نے کہا کہ دوہزار ایک سو ستائیس افراد کو اسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت پیش آئی جبکہ باقی مریضوں کو ضروری معالجے اور ہدایت کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔
 ایران کی وزارت صحت کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے چوبیس گھنٹے میں دوسو ستائیس افراد کورونا کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے اس طرح ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد ستائیس ہزار چار سو سے تجاوز کرگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ایران میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد چار لاکھ اناسی ہزار آٹھ سو پچیس ہے۔
دنیا بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین کروڑ کے قریب پہنچ گئی ہے جن میں سے دس لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ٹیگس