ایران میں کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار
ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ ایران میں کورونا کے چار لاکھ سے زائد مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان سیما سادات لاری نے ہفتے کے روز ایران میں کورونا کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے تین ہزار آٹھ سو پچہتر نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جن میں سے ایک ہزار دو سو تہتر مریضوں کو ایڈمٹ اور باقی کو ضروری ہدایات دے کر ان کے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔
سیما سادات لاری کے مطابق کہ ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد چار لاکھ چھیانوے ہزار دو سو ترپن تک پہنچ گئی ہے جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو پچانوے مریض جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد اٹھائیس ہزار دو سو ترانوے ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کی ترجمان نے کہا کہ اب تک چار لاکھ تین ہزار نو سو پچاس مریض کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں اور اسپتالوں سے ڈسچارج ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔