Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی علاقائی کشیدگی کا باعث : جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ نے جاپان کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں کہا کہ خطے میں غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی علاقائی کشیدگی اور مسائل و مشکلات میں اضافہ کا باعث بنے گی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کل اپنے جاپانی ہم منصب موته گی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں عالمی اور علاقائی صورتحال اور باہمی روابط اور دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے جاپان میں ایران کے مالی ذرائع کے استعمال کے حق کی جانب اشارہ  کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے لئے خوراک اور ادویات کی خریداری کی روک تھام ، انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہے۔

محمد جواد ظریف نے کہا کہ جاپانی حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بشمول قرارداد 2231 پر عمل پیرا ہونے کے فریم ورک کے اندر امریکہ کے اس غیرقانونی اقدام کو روکے۔

انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے جاپان کی جانب سے ایران کی حمایت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

اس موقع پر جاپان کے وزیر خارجہ موتہ گی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ سمیت کورونا وائرس کے خلاف مقابلہ کرنے کیلئے جاپان میں موجود ایرانی مالی وسائل سے طبی امداد بھیجنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں قیام استحکام سے متعلق جاپان کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ان کا ملک ایران جوہری معاہدے کی بدستور حمایت کرتا ہے۔

ٹیگس