ٹوئٹ کے ذریعے امریکی ساکھ بحال نہیں ہوگی: ترجمان وزارت خارجہ
Oct ۱۵, ۲۰۲۰ ۲۰:۵۲ Asia/Tehran
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدور ایک عرصے سے ایران کو انتخابی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے آئے ہیں۔
اپنے ایک ٹوئیٹ میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا ہے کہ امریکی صدور کی جانب سے ایران کو انتخابی کارڈ کے طور پر استعمال کرنا کوئی نئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ ہم امریکہ کے زوال کے ایک اور مرحلے کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کسی دن اپنی خام خیالی میں ایران کی جانب سے رابطے کی بات کرتے ہیں اور اگلے ہی دن ایک دہشت گرد گروہ کے جعلی سوشل میڈیا کھاتے سے سازشی تھیوری کا حامل من گھڑت پیغام ری ٹوئٹ کرتے ہیں۔
سعید خطیب زادے کا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹوئٹ کے ذریعے امریکی ساکھ بحال کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔