Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عبداللہ عبداللہ کا دورہ ایران

افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین آج اتوار کے روز ایران کے 3 روزہ دورے پر تہران پہنچیں گے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ کے وفد میں افغان قومی پارلیمنٹ کے اراکین، افغان وزارت خارجہ کے حکام  اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔

عبداللہ عبداللہ اس 3 روزہ دورے کے دوران صدر مملکت، اسپیکر، وزیر خارجہ اور دیگر ایرانی اعلی حکام کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے اور علاقائی اور عالمی امور سمیت انٹرا افغان مذاکرات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ٹیگس