Oct ۱۸, ۲۰۲۰ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران افغانوں کی قیادت میں امن عمل کا حامی ہے: جواد ظریف

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران افغانوں کی قیادت میں ہونے والے افغان امن عمل کی حمایت کرتا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمد جواد ظریف نے اتوار کو اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ سے ملاقات میں افغانستان میں امن عمل کا خیر مقدم کیا۔

انہوں نے اسی کے ساتھ اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ کی حیثیت سے ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ کی کاوشوں کو قابل قدر بتایا۔اس ملاقات میں اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ نے اپنے ملک کے تازہ ترین داخلی حالات اور مختلف افغان گروہوں کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبد اللہ عبد اللہ اتوار کو تین روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچے ہیں۔ افغانستان میں امن عمل کے بارے میں مشاورت اور تہران کابل روابط میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لینا ان کے اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

اعلی افغان مصالحتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ ایران سے پہلے پاکستان اور ہندوستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں ۔

ٹیگس