Oct ۲۰, ۲۰۲۰ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس

کسٹم امور میں سہولیات کی فراہمی اور تجارتی تعلقات کے فروغ کے لئے ایران پاکستان سرحدی تجارتی کمیٹی کا آٹھواں اجلاس منگل کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں شروع ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کورونا کے حالات میں سرحدی سہولیات و مراعات میں اضافے، تجارت کے فروغ، کسٹم اقدامات میں آسانی اور تجارتی تعاون کی توسیع کے طریقوں کے بارے میں تبادلۂ خیال اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہے۔  

اس دو روزہ اجلاس میں ایرانی وفد کی قیادت صوبۂ سیستان و بلوچستان کے گورنر کے اقتصادی امور کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ماندانا زنگنہ اور پاکستانی وفد کی قیادت اس ملک کے صوبے بلوچستان کے کسٹم امور کے سربراہ عبدالوحید مروت کر رہے ہیں۔

اس اجلاس میں زاہدان میں پاکستان کے قونصل خانے اور کوئٹہ میں ایران کے قونصل خانے، پاکستان کے صوبے بلوچستان کے محمکہ کسٹم اور کوئٹہ میں ایوان تجارت کے نمائندوں کے علاوہ دونوں ملکوں کے ریلوے اور ٹرانسپورٹ کے وزارت خانوں اور اسی طرح ایران و پاکستان کے سرحدی فوجیوں کے ذمہ دار حکام بھی شریک ہیں۔

ٹیگس